Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari meetings in Zardari House

Leave a comment

اسلام آباد

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے کہا ہے کہ پاراچنار کے عوام کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔ وہاں معصوم انسانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر شہیدوں کے ورثاءکو انصاف دلائے گی۔ قاتلوں کو انصاف کے کٹہڑے میں لا کر عبرتناک سزائیں دلائی جائیں گی۔ گزشتہ روز فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی جن میں ساجد حسین طوری، شاہ جی گل آفریدی، ملک عنایت حسین اور ملک سید مدثر حسین شامل تھے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا فاٹا کے حوالے سے موقف بالکل واضح ہے اور اس موقف سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ فاٹا کی اصلاحات پر عملدرآمد سے وفاق مضبوط ہوگا۔ انہوں نے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری سے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام تک میرے جذبات پہنچائیں کہ میرا دل آپ کے لئے دھڑکتا ہے۔ میں پاراچنار کے عوام کے درد کو بخوبی سمجھتا ہوں اور ان کے دکھ میں شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پاراچنار کے شہیدوں کے لئے مغفرت کی دعا اور رکن قومی اسمبلی سے اظہار تعزیت کیا۔درایں اثناءچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے کے پی کے رہنماﺅں اعظم آفریدی، رحیم داد خان اور ایوب شاہ نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور جمیل سومرو بھی موجود تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکریٹری سینیٹر فرحت اللہ بابر، نائب صدر سینیٹر شیری رحمن ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور ، رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری، پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن اور سیکریٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے بھی ملاقاتیں کیں۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s