Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

کراچی کے ٹریفک مسائل کا حل کراچی سرکلر ریلوے  کی تعمیر میں ہے: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

Leave a comment

 

کراچی (07 جون 2017): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل اسٹیٹ آف آرٹ کراچی سرکلر ریلوےKCR کی تعمیر ہے۔ یہ بات آج انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈ کے 12 رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ وفد کی سربراہی چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ کے وائس چیئرمین ینگ جنجو Mr.Yang Janjua نے کی۔ اس موقعے پر ٹرانسپورٹ کے صوبائی وزیر سید ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری توانائی آغا واصف، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی اور دیگر اعلیٰ احکام نے شرکت کی۔
چینی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ آگاہی دیتے بتایا کہ منصوبے کے ڈزائن پر کام شروع کردیا ہے۔ چینی وفد کے سربراہ ینگ جنجو Mr.Yang Janjua نے بتایا کہ ان کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس پر کام جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل اسٹیٹ آف آرٹ کراچی سرکلر ریلوے KCR کی تعمیر ہے، جس کو چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈ تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے KCR روٹ پر تجاوزات ہٹانا شروع کردیے ہیں۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے بتایا کہ چینی بینک، سی پیک CPEC میں شامل کراچی سرکلر ریلوے KCR کے لیے فنڈز جاری کرنے کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ میں ہے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو باقائدہ کام رواں سال کے ڈسمبر میں شروع کرنے کا حکم دیا۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s