Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

حکومت تمام معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، سینیٹر سسئی پلیجو

Leave a comment

 

سینیٹر سسئی پلیجو کی وفاقی بجٹ پر سخت تنقید
حکومت تمام معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، سینیٹر سسئی پلیجو

اسلام آباد، جون 5، 2017: سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ اقتصادی سروے کے مطابق وفاقی حکومت تمام معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سینیٹر سسئی پلیجو نے حکومت سے سوال کیا کہ چالیس ارب روپے کے کسان پیکج کا کیابنا ؟
سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ بیس کروڑ آبادہی میں تیس لاکھ بڑے لوگوں پر ٹیکس لگایا جائے گا، لیکن وہ مکر گئے، مگر موجودہ بجٹ میں ایسی کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں چھوٹے صوبوں سے زیادتی کی گئی ہے، اے پی سے اور تاج حیدر کی قیادت میں سی پیک سے متعلق سینیٹ کی کمیٹی نے جو سفارشات کی تھی ان پر عملدرامد نہی ہوا۔ سینیٹر پلیجونے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے سی پیک منصوبہ کامیاب ہو مگر اس کا فائدہ صرف پنجاب کو نہی بلکہ تمام صوبوں کو ہونا چایئے۔
لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ سندھ میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، اور اس طریقے سے ن حکومت سندھ کو معاشی نقصان دے کر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، وفاقی حکومت کو یہ روش چھوڑنے پڑے گی۔ کیٹی بندر کا منصوبہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے شروع کیا تھا اس کو میاں صاحب بند نہ کرتے تو آج ملک میںبجلی کا بحران نہ ہوتا۔ چوں کہ یے پی پی پی کا منصوبہ تھا اس لئے اس کوبند کیا گیا۔ کیٹی بندر کو سی پیک میں شامل کرنے کہ لئے ہم نے اس ایوان میں قرارداد پیش کی جو اس ایوان نے پاس کی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا مگرسندھ حکومت نے چائنیز حکومت سے مل کر کےٹی بندر کو سی پیک میں شامل کروایا ہے ۔
سسئی پلیجو نے کہا کہ سندھ 70فیصد گیس پیدا کرتا ہے مگر اس بجٹ میں سندھ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ میرے ضلع کوسٹل بیلٹ میں میری گیس اسکیمز کے لئے (یو سی بھارا اور دیگر ایریا) کی اسکیمزکے لئے سندھ حکومت نے سو فیصد فنڈز بھی فراہم کئے مگروفاق کی طرف سے مسلسل رکاوٹ ڈالی جا رہی۔ باقی سندھ میں بھی یہی کیا جا رہا ہے۔
سال 2013میں ایشین بینک اور وفاقی حکومت کی شراکت سے سندھ میں جامشورو کول پاور پراجیکٹ شروع ہوناتھا جس سے 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہونی تھی ، اس پراجیکٹ کہ لئے ایشین بینک نے 220ارب روپے جاری کیے تھے مگر منصوبے پر ابھی تک کام شروع نہی ہوا، جبکہ اس نوعیت کا منصوبہ دو سال بعد ساہیوال میںشروع ہوا اور 22ماہ میں مکمل بھی ہو گیا۔
سینیٹر سسئی پلیجو نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت نے ہر سال سندھ کی اسکیموں کو کم کیا ہے، رواں سال ترقیاتی بجٹ PSDPمیں سندھ کے لئے صرف آٹھ فیصد رکھا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ اس سال بھی موجودہ وفاقی حکومت نے ائین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کے بغیر یے بجٹ پیش کیا ہے۔ میں اس کے خلاف اپنا احجاج رکارڈ کرتی ہوں اور حکومت کے اس رویے کو رد کرتی ہوں ۔ وزیراعظم حکومت کے آخری سال میں سندھ آئے ، وہ ٹھٹھہ بھی آئے اور بڑے بڑے اعلانات بھی کئے،انہوں نے ٹھٹھہ میں ایک سو بستر والی ہسپتال کا اعلان بھی کیا تھا جس کا اس بجٹ میں ذکر تک نہیں۔ سمندر پر بند باندھنے کے اعلانات بھی ہوئے ، پورا دن ٹی وی پر اشتہارات چلتے رہے مگر ان بجٹ میں اس کا بھی کوئی ذکر نہیں۔ اس سلسلے میں 2016میں ، میں نے سینیٹ میں قرارداد بھی پیش کی تھی جو ایوان نے متفقہ طور پر پاس کی ۔
سسئی پلیجو نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کے اعداوشمار بڑھا کر پیش کئے گئے ہیں ، حقیقت میں اس میں بیرونے قرضے کا بہت پڑا ریشو ہے۔
سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس کے لوازمات اورشاہی خرچے کم ہی نہی ہوتے، ہر سال
وزیراعظم ہاﺅس کا بجٹ بڑھایا جاتاہے۔ عربک کہانوں کے لئے لاکھوں خرچ کئے جاتے ہیں ، ہم غریب ملک ہیں یہ شاہی خرچے برداشت نہیں کر سکتے۔

اس بجٹ میں اسی فیصد عوام کو نظرانداز کر کے محض 20فیصدمخصوص سیکٹرز اور طبقے کو نوازا گیا ہے۔ اور یہی وجہ ہے ایک طرف ٹیکسٹائل اور دوسرے صنعتوں کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، کسان دشمن پالیسیز اپنائی جا رہی ہیں ، دوسری طرف اپنی لوہے کی انڈسٹری کو فائدہ پھچایا گیا ہے۔ پی پی پی سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ یہ بجٹ بھی اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے کاریگروں سے مل کر بنایا ہے جس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s