Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ اور عوام سے ملاقات 

Leave a comment

 

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ اور عوام سے ملاقات

کراچی (29مئی 2017):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں رمضان المبارک کے دوران اشیاءصرف باالخصوص پھل وغیرہ کی قیمتیں معلوم کیں اور ٹریفک کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان چوک، صدر، برنس روڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں کادورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پاکستان چوک سے جانے والے روڈ پر بہتے گٹر اور صفائی کی ابتر حالت پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کوہدایت کی کہ 3دن کے اندر تمام گٹر ٹھیک ہوجانے چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سڑکوں کی سائیڈوں میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور ضلعی ¿ انتظامیہ کو غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں اور شہر میں ٹریفک کے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر کے علاقے کے دورے کے موقعہ پر زیرِ تعمیر سڑک کے تاخیری کام پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا علاقہ ایک اہم علاقہ ہے لہٰذا اس کی سڑک کی تعمیر کا کام جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے دوکانوں اور ٹھیلوں پر اشیاءکی قیمتوں کی فہرست آویزاں نہ کرنے کا بھی نوٹس لیا اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ دوکانوں اور ٹھیلوں پر قیمتوں کی فہرست آویزاں کرانے کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور اشیاءکی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو بھی یقینی بنایاجائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے دورے کے دوران ٹھیلے والوں اور دوکانداروں سے بات چیت بھی کی اور اشیاءکی قیمتیں بھی معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دوکانداروں /بیکری اور پھل والوں اور موجود لوگوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے رہیں گے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مختلف مقامات پر رکھی گئی ڈسٹ بن میں کچرا نہ ڈالنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کریں کہ وہ اپنا کچرا مقررہ ڈسٹ بن میں ڈالیں تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجاسکے۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ ، وزیراعلیٰ سندھ

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s