Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

‏بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی سندھ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس۔

Leave a comment

کراچی (16مئی 2017) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کے عہدیداروں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی نئی تنظیمیں کارکنان سے روابط بڑھائیں اور تمام جیالوں کو متحرک کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی سندھ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، منظور حسین وسان، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، راشد ربانی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، وقار مہدی، ناصر حسین شاہ، ڈاکٹر سکندر شورو، عبدالواحد سومرو، عاجز دھامراہ، مرتضیٰ وہاب، حمیرا علوانی، مکیش چاولہ اور نعمان شیخ نے شرکت کی جبکہ آصفہ بھٹو زرداری اجلاس میں خصوصی طور شریک ہوئیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ کی عوام کا پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو ازم سے روحانی رشتہ ہے ، آئندہ انتخابات میں سندھ سے 90 فیصد نشستیں پی پی پی جیتے گی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا ۔پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو پی پی پی منافقین سے آزادی دلائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s