Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

PPPP President Asif Ali Zardari condoles on the death of Latif Mughal

Leave a comment

اسلام آباد

 

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کے رکن اور مزدور رہنما لطیف مغل کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ لطیف مغل کچھ عرصہ علالت کے بعد پیر کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر نے لطیف مغل کو شاندان الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لطیف مغل نے جنرل ضیاءکی آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی اور ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا دفاع کیا۔ ایسے بے لوث، مخلص، باشعور، وفادار اور جفاکش کارکن پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہوتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ لطیف مغل قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سچے پیروکار اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثار کارکن تھے۔ ان کے انتقال سے کراچی کی پارٹی میں بہت خلا پیدا ہوگیا ہے۔ سابق صدر نے لطیف مغل کی اہلیہ اور بچوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم لطیف مغل کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s