Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

Balochistan leaders called on former President Asif Ali Zardari

Leave a comment

اسلام آباد

 

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وفد نے زرداری ہاﺅ س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر اعجاز خان کاکڑ، جان علی چنگیزی، جمال ناصر آغا، نادر خان کاکڑ اور خالد عزیز شامل تھے۔ وفد نے سابق صدر کو نئی مردم شماری، شناختی کارڈکے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے پختون بیلٹ اور ہزارہ برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سابق صدر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بلوچستان کے بنیادی مسائل کا ادراک ہے اور صوبے میں ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے ازالے کے لئے پیشرفت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گوادر معاہدہ دراصل راہداری کی تعمیر تھی تاکہ بلوچستان ترقی کرے اور راہداری کے ثمرات چاروں صوبوں کو ملیں۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s