Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

Senator proposes teaching of Constitution in military academies

Leave a comment

اسلام آباد

 

یوم آئین کے موقع پر سینیٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اور خاص کر ملٹری اکیڈمیوں میں آئین ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے تاکہ آئین کی عزت پیدا کی جا سکے۔ تاریخی طور پر اسٹیبلشمنٹ کا ذہن آئین کی کوئی عزت نہیں کرتا اور انہوں نے بابائے قوم قائداعظم کا جون 1948ءمیں کوئٹہ میں افسروں سے خطاب یاد دلایا جس میں قائداعظم نے کہا کہ وہ اس بات کی مذمت کرتے ہیں کہ جب انہوں نے سینیئر فوجی افسروں سے گفتگو کی تو انہوں نے نوٹ کیا کہ وہ افسر نہ آئین کی اہمیت کو جانتے ہیں، نہ ہی اسے سراہتے ہیں اور نہ ہی اپنے حلف کا انہیں کوئی پاس ہے۔ قائداعظم نے اس کے بعد حلف پڑھ کر سنایا اور حلف کے الفاظ کی اہمیت پر زور دیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ایک ذہنیت یہ ہے کہ جو شخص وردی میں ہے وہ سویلین سے زیادہ محب وطن ہے اور ایک منتخب وزیراعظم سکیورٹی رسک ہے۔ یہ ذہنیت منتخب عوامی نمائندوں کے بنائے ہوئے آئین کو برداشت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو پامال کرنا اور پی سی او اور ایل ایف او کے دن تو گزر گئے ہیں لیکن ابھی وہ دن بہت دور ہے جب ریاست کے سارے ادارے اپنی مرضی سے آئین کی بالادستی کو تسلیم کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام ادارے آئین کے سامنے خود کو پیش کر دیتے تو یہ ممکن نہ ہوتا کہ ایک ایسا ڈکٹیٹر جس پر غدار ی کا مقدمہ چل رہا تھا وہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں داخل ہوگیا اور عدالتوں اور پارلیمنٹ کو حیران کر گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی اس طرح سے عزت نہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ ملٹری اکیڈمی میں آئین کو مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جائے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s