Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

Disappearance of Zardari Aides echoes in Senate

Leave a comment

اسلام آباد
سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے آج سابق صدر کے دو معاونین کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے خبردار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر اور سیاسی انتقام کے لئے پراسرار گمشدگیوں کے بہت خراب مضمرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تو لوگوں کو اغوا کیا جاتا رہا اور کہا جاتا رہا کہ یہ اغوا ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے ہوتا تھا لیکن اب اس سلسلے میں ایک نیا پہلو شامل ہوگیا ہے کہ لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر پراسرار طور پر گم کیا جا رہا ہے۔ پیر کے روز یوم آئین ہے اور آئین کہتا ہے کہ ملزم کو 24گھنٹوں کے اندر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے لیکن جن لوگوں نے اشفاق لغاری اور غلام قادر مری کو اغوا کیا ہے انہیں آئین اور قانون کی حکمرانی کا کوئی خیال نہیں اور وہ خود کو آئین اور قانون سے بالا سمجھتے ہیں۔ اگر یہ دونوں اغواہونے والے کسی جرم میں ملوث ہیں تو ان پر فرد جرم لگا کر عدالت کے سامنے پیش کرکے قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ وزیر سینیٹ میں آکر اس بارے بیان دیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی پیغام دینے کے لئے اغوا کرنے کا پہلو سامنے آگیا ہے جسے ہر صورت میں چیلنج کیا جانا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر سے کہا کہ اس مسئلے کو سینیٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ بعدازاں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ اس اغوا کا مقصد سابق صدر زرداری پر کسی بات کے لئے دباﺅ ڈالنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پارٹی قیادت کو بلیک میل کر لے گا تو انہیں بہت مایوسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر سخت تشویش ہے کیونکہ یہ اغوا سیاسی پیغام دینے کے لئے ہے۔ اگر اسے ابھی نہیں روکا گیا تو یہ بات بہت دور تک جائے گی جس کے انتہائی خطرناک مضمرات ہوں گے
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s