Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وزیر اعلیٰ سندھ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر پیغام۔

Leave a comment

 کراچی (-3 اپریل ): وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، فخر ایشیا، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونہ صرف پاکستان کے بلکہ عالم اسلام اور دنیا کے ایک بڑے معتبر اور جہاندیدہ سیاستدان تھے اور وہ ایک بین الاقوامی سطح کے رہنما تھے جن کا پاکستان کی سیاست میں ایک اہم کردار رہا ہے اوران کی شخصیت کے بارے میں جتنا لکھا جائے اور کہا جائے وہ کم ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
 وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ پاکستان اسٹیل مل، پورٹ قاسم کا قیام، صنعت، صحت، تعلیم، محنت و دیگر اداروں میں انقلابی اقدامات شہید بھٹو کی عظیم پالیسیوں کا حصہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انقلابی اقدامات اور سوچ کی وجہ سے مخالفین نے انہیں اپنے راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی اور ایک فوجی آمرنے شب خون مارکر اس عظیم قائد کی حکومت کا تختہ الٹ کر غاصبانہ طریقے سے حکومت پر قبضہ کرلیا اور بعد ازاں اس عظیم ہستی اور عالمی پائے کے سیاستدان و رہنما کو ایک جھوٹے مقدمے میں سزا دیکر شہید کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
 وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تیسری دنیا کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے نئی راہیں متعین کیں۔ انہوں نے غربت اور افلاس کے خاتمے کیلئے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام کو دیا اور سیاست کو ڈرائنگ روموں سے نکال کر میدانوں میں لائے۔ انہوں نے عوام کو ایک نئی پہچان اور سوچ دی جس کے باعث مزدور طبقہ میں اپنے حقوق کے حصول کا جذبہ اور شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے قوم کو پہلا عبوری دستور دیا اور بعد میں ایک متفقہ آئین دیا جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوںنے دستخط کئے ان کا یہ کارنامہ ملکی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شہید بھٹو کے تخیل، پروگرام اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے اور پاکستان کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے، روٹی، کپڑا اور مکان کی فراہمی بیروزگاری کے خاتمے اور پاکستان کو متحد، منظم، مستعد اور مضبوط بنانے کے لئے شب و روزکوشاں ہیںانشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہید رہنما قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی فکر، نظریات، اور منشور پر عمل کر کے ملک کو عظیم ملک بنائے گی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s