Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

Leave a comment

کراچی (31مارچ2017) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیا لٹریسی کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اے پی این ایس نے سال 2017-2018 کے لئے سرمد علی کو تنظیم کے صدر ، قاضی اسد عابد کو سینئر نائب صدر، مہتاب خان نائب صدر، عمر مجیب شامی جنرل سیکریٹری، ایس ایم منیر جیلانی جوائنٹ سیکریٹری اور وسیم احمد کو بطور خزانچی منتخب کیا ہے۔اپنے تہینتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ملکی اخبارات کے مالکان کی تنظیم کی حیثیت سے اے پی این ایس پر صحت مند صحافت و متوازن رپورٹنگ کو پروان چڑھانے و حوصلہ افزائی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی نو منتخب عہدیداران کے ساتھ اخبارات کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت و آزادی اظہار رائے کو قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s