Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وہ انگلی اب ٹوٹ چکی ہے جس کے اشارے پر عمران خان اٹھتے بیٹھتے تھے۔ سینیٹر سعید غنی

Leave a comment

 

اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے عمران خان کی طرف سے صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی پر تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اعصاب پر آصف علی زرداری کا خوف سوار ہو گیا ہے کیونکہ وہ انگلی اب ٹوٹ چکی ہے جس کے اشارے پر عمران خان اٹھتے بیٹھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے زمانے کے راز بھی فاش ہو رہے ہیں۔ جواءاور بال ٹمپرنگ موصوف کا مشغلہ رہا اور سیاست میں انہوں نے یا تو سیاسی لوٹوں کو ساتھ ملایا یا پھر کالا دھن رکھنے والوں کی دولت پر سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے پونے دو سال تک قانونی جنگ لڑ کر پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اخلاقی شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مراحل سے ڈاکٹر عاصم حسین گزرے ہیں اور پونے دوسال اذیت میں گزارے ہیں، عمران خان ایک گھنٹہ بھی نہیں گزار سکتے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ میں ہونے والی خردبرد کا تو آج تک حساب دے نہیں پائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سکڑ رہی ہے۔ یہی صدمہ عمران خان کو پریشن کر رہا ہے۔
 
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s