Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

بلاول بھٹو زرداری کی مادر جمہوریت شہید بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت

Leave a comment

کراچی(23مارچ 2017) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت شہید بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ظالمانہ آمریت کیخلاف جمہوری جدوجہد کی علامت تھیں۔ بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بیگم نصرت بھٹو، جنرل ضیا کی آمرانہ حکومت کیخلاف جرئت کے ساتھ لڑیں اور اس وجہ سے تمام جیالوں اور ملک کے جمہوری ورکرز کی جانب سے احتراماً وتو صیفاً انہیں مادر جمہوریت کا خطاب دیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام کے حقوق کی خاطر آمریت کیخلاف جنگ کے دوران بیگم نصرت بھٹو نے تقریباً اپنا تمام خاندان گنوا دیا اور اس دوران صعوبتیں برداشت کیں، پابند سلاسل اور قید تنہائی کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اورثابت قدمی سے عوام کے ساتھ کھڑی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسی بلند اور قد آور شخصیات کی مثالیں بہت مشکل سے نظر آتی ہیں،جنہوں نے اپنا سب کچھ اپنے لوگوں اور پاکستان کے لئے قربان کر دیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی رہنما و کارکنان ان کو کبھی بھول نہیں سکتے اور ان کی یادوں کو بھرپور طریقے سے مناتے رہیں گے۔ ایک وزیراعظم کی بہو ہونے سے لے کر شہید وزرائے اعظم کی بیوی ووالدہ اور شہید بیٹوں کی ماں ہونے تک بیگم نصرت بھٹو ایک نڈر خاتون رہیں، جو اپنی تمام زندگی پوری قوت کے ساتھ ظالم وآمرانہ قوتوں سے نبرآزما رہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج انہیں اپنے دل ودماغ میں یاد رکھنے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرنے کا دن ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s