Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

Senator Aajiz Dhamrah congrats PFUJ newly elected body

Leave a comment

کراچی(22مارچ) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے پی ایف یو جے کے نو منتخب عہدیداروں افضل بٹ، خالد کھوکھر، ایوب جان سرہندی، لالا اسد پٹھان، لالا رحمان سموں اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت، انصاف اور عدل کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اظہار کی آزادی اور میڈیا کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے، آمریت میں صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پیپلزپارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک کے پیشہ ور صحافیوں کی ایک بڑی تنظیم ہے ان کے نو منتخب عہدیداروں پر بڑی ذمیواریاں عائد ہوتی ہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اظہار کی آزادی، آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پی ایف یو جے سمیت ملک کے تمام پریس کلبس کے اراکین سے تعاون جاری رکھے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s