Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی لاہور میں پارٹی رہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کی مذمت

Leave a comment

 

لاہور(13مارچ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور نوا زحکومت کو ذمیوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دہشتگرد گروپس کوپنجاب میں کھلا چھوڑ دیا ہے، جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پورے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شوکت بسرا پر حملہ اور کارکن کی شہادت کے بعدبابر سہیل بٹ کے قتل نے اس سازش کو بے نقاب کردیا ہے، پیپلزپارٹی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ شہید بابر سہیل بٹ کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد نوازلیگ کے ایم این اے سمیت تمام ملزمان کوبلا تاخیر گرفتار کیا جائے، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے،پورے پنجاب میں پیپلزپارٹی رہنماؤں پر حملوں کے خلاف اگرجیالوں نے احتجاج شروع کیا تو نواز لیگ حکومت بچ نہیں سکے گی، بلاول بھٹو زرداری نے شہید بابر سہیل بٹ کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں جگہ دے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان شہید بابر سہیل بٹ کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور پارٹی کے لیے قربانی، وفاداری اور سچائی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s