Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

سابق صدر آصف علی زرداری کی بابر سہیل بٹ کے وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

Leave a comment

 

 

اسلام آباد

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما بابر سہیل بٹ کے وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ شہید بابر بٹ کے قاتلوں کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ایک بیان میں آصف علی زرداری نے بابر بٹ کی جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات، وفاداری اور ثابت قدمی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابر بٹ شہید کے قاتلوں کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بابر کے بھائی کی مرضی کے مطابق قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ آصف علی زرداری نے شہید بابر بٹ کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ بابر بٹ شہید کا قتل پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s