Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

تحریک انصاف کی ملائکہ رضا کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

Leave a comment

سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کی متحرک خاتون ملائکہ رضا نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمن، سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سید نیر حسین بخاری اور کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملائکہ رضا نے گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف سے اس بات پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں بنیاد پرستانہ تھیں اوراس میں خواتین اور نوجوانوں کے لئے سیاسی مواقع نہیں تھے۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد یں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتہاپسندی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہاپسندوں سے پاکستان کو واپس لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور ایک ترقی پسند پاکستان ہی قوم کے مستقبل کے لئے بہترین ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s