Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari meets KPK leaders and workers

Leave a comment

img-20170306-wa0038
اسلام آباد
 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آج کے پی کے تین ڈویژنز ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور مردان سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کے پی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی ثابت قدمی اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے پی میں صوبائی حکومت نے تبدیلی کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہاں ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین اور کارکنوں کو ناانصافی کا شکار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے تنخواہوں سے محروم کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے شدپ پسندی اور دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ خاص طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے دہشتگردوں اور شدت پسندوں سے مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ک بھی انتہاپسندی کے خلاف لڑائی لڑ رہی تھی آج بھی انتہاپسندی کی مزاحمت کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ان کا مقابلہ کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سوات میں قومی پرچم لہرانے کا وعدہ کیا تھا صدر آصف علی زرداری نے سوات سے شدت پسند دہشتگردوں کا صفایا کرکے قومی پرچم سربلند کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔ دیگر صوبوں کی طرح کے پی میں بھی انتہاپسندی کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئی تنظیم سازی کے لئے رہنماﺅں اور کارکنوں سے رائے لی اور عہدوں کے امیداواروں کے انٹرویو کئے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s