Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

     سندھ میں نادرا  کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے تیس لاکھ افراد کے شناختی کارڈز نہ بننے سے مردم شماری کا عمل متاثر ہوگا: سینیٹر عاجز دھامرا

Leave a comment

کراچی( 3مارچ) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے سندھ میں نادرا کی جانب سے 30لاکھ سے زائد لوگوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا کوئی بندوبست نہ کرنے اور کراچی میں غیر قانونی مقیم 40لاکھ سے زائد تارکین وطن کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا کوئی بندوبست نہ کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ صورتحال نااہلی ہے یا سازش لیکن کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوسکتی،جاری کردہ بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ وفاق نے مردم شماری کو متنازعہ بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی،انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے اعلان کے بعد حکومت سندھ ، میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے نشاندہی کے باوجود چودھری نثار کے زیردست ادارے نادارا نے سندھ میں 30لاکھ سے زائد شناختی کارڈ سے محروم لوگوں کے کارڈ بنانے کیے کوئی بھی انتظام نہیں کیا،سینیٹر عاجز دھامراہ نے سندھ بھر کے نوجوانوں، سول سوسائٹی کے سرگرم رضاکاروں، لیبر یونینز، بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہر شخص کے اندراج کو یقینی بنائیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں اور خصوصاً صوبے کے دور دراز علاقوں تھر، کاچھو، کوہستان میں شناختی کارڈز سے محروم شہریوں کو کارڈ فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور کراچی میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو مردم شماری کے عمل سے دور رکھنے کو بھی یقینی بنایا جائے۔
Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s