Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

ہر ادارے کو بدحال کرکے اونے پونے دام پر اپنے فرنٹ مینوں کو فروخت کرنا شریف خاندان کی روایت ہے۔ اسٹیل ملز، پی آئی اے اور ریلویز کو جان بوجھ کر خسارے کا شکار کیاجا رہا ہے :شوکت بسرا

Leave a comment

 

 

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا نے وفاقی وزیر سعد رفیق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وسطی پنجاب کے کامیاب دورے کو دیکھ کر سعد رفیق کو سرد موسم میں بھی پسینہ آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو اپنا کارنامہ بیان کرنے والوں نے پنجاب میں ایسے ہی آپریشن کروانے سے انکار کیا کیونکہ دہشتگرد تنظیموں نے 2013ءکے انتخابات میں نواز اینڈ کمپنی کے لئے افرادی قوت فراہم کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں شوکت محمود بسرا نے کہا کہ ریلوے کے جتنے حادثے سعد رفیق کے زمانے میں ہوئے ہیں اتنے کبھی نہیں ہوئے جو ان کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے اور مسلم لیگ اب پاناما لیگ بن گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہر ادارے کو بدحال کرکے اونے پونے دام پر اپنے فرنٹ مینوں کو فروخت کرنا شریف خاندان کی روایت ہے۔ اسٹیل ملز، پی آئی اے اور ریلویز کو جان بوجھ کر خسارے کا شکار کیاجا رہا ہے تاکہ شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں میں اضافہ ہو۔
Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s