Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

ہمارا عزم پولیو سے پاک پاکستان ہے ۔میر ممتاز  حسین جکھرانی   صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبودآبادی

Leave a comment

 

 
کرا چی (15جنوری )صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبودآبادی میر ممتاز حسین جکھرانی نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ صوبے سندھ میں 16 سے 18جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ بہبودآبادی کے تمام افسران اور ملازمین وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز، میڈیکل آفیسرز، ری پروڈکٹیو ہیلتھ سروسز سینٹرز اور فیلڈ اسٹاف کو احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود اس سلسلے میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غلطی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ تعاون اور کاوشوں کے ساتھ ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے پاک کردیں گے۔اس مرض کے باعث ہزاروں خاندان اپنی خوشیاں گنوا بیٹھے ہیں۔ ان کے معصوم بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے کیونکہ مستقبل میں انہی بچوں کو ملک کی باگھ دوڑ سنبھالنی ہے۔
                       

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s