Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

 کوآرڈینیٹرانسانی حقوق سیل پی پی پی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ کا سیاسی کارکنان، اسکالرز اور بلاگرز کی بڑھتی ہوئی گمشدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار

Leave a comment

 

کراچی(9جنوری) پاکستان پیپلزپارٹی کے انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملک میں کچھ دنوں سے سیاسی کارکنان، اسکالرز اور بلاگرز کی بڑہتی ہوئی گمشدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، سلمان حیدر کے ساتھ تین دیگر بلاگرز اور کارکنان بھی سندھ اور بلوچستان کے متعدد سیاسی کارکنان کی طرح گمشدہ ہیں، جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو اس معاملے پر اپنی صفائی دینی چاہیے اور گمشدہ کارکنان کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات اٹھائے،انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کوبھی ہمیں جواب دینے ہونگے کیونکہ ان کے بلاگز بھی ہٹائے گئے ہیں،نفیسہ شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے نوازلیگ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد اور دہشتگردوں کو سزائیں دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے اور تعجب کی بات ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی کے خلاف مقابلہ کرنے والے سماجی رہنما اور دانشور اغوا ہو رہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حکومت یا تو اس سے بے خبر ہے یا تو انہیں تحفظ دینے سے قاصر ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے انسانی حقوق سیل کی جانب سے سندھ اور بلوچستان سے قومپرست اور سیاسی کارکنان کی گمشدگیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور قومی اسیمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی بڑہتی ہوئی خلاف ورزی پر جواب دے۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s