Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان اور پوری دنیا کی عیسائی برادری کو کرسمس پر مبارکباد

Leave a comment

 

کراچی(24دسمبر) پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور پوری دنیا کی عیسائی برادری کوکل منائے جانے والے حضرت عیسیٰ عہ کے جنم دن کے سالانہ تہوار کرسمس پرمبارکباددی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلا مذہبی تفریق کے تمام پاکستانیوں کا سیاسی گھر ہے، ہم اپنے تمام غم اور خوشیان ایک متحد قوم کی طرح مل کر مناتے ہیں،عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی ایک ساتھ منائیں گے اور ایک دوسرے میں اس کی خوشیاں بانٹیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بانیان پاکستان اور ملک میں بانیان جمہوریت کے ویژن کی حقیقی علمبردار ہے، تمام پاکستانیوں کے مساوی حقوق اور مواقع اور سب کے لیے انصاف والا معاشرہ ہمارا خواب ہے ، انہوں نے عیسائی بھائیوں سمیت تمام پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی اس خواب کوشرمندہ تعبیرکرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، بلاول بھٹو زرداری نے عیسائی بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کی کہ وہ اس مذہبی تہوار پر پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی، امن اور آشتی کے لیے دعا کریں۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s