Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

صوبہ پنجاب میں آخری مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال کرکے انہیں ناجائز ہائی جیک کرنا قابل مذمت اور شرمناک ہے: بلاول بھٹو زرداری

Leave a comment

 

کراچی(22دسمبر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں آخری مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کو ریاستی مشینری استعمال کرکے جائز اور ناجائز طور ہائی جیک کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، خصوصاً رحیم یار خان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی واضح اکثریت کو انجنیئرڈ شکست میں بدل دیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں نوازلیگ حکومت کی زور زبردستی نے ایک بار پھر ’’پاناما شریف‘‘ کی بادشاہت کا مکروہ چہرہ کھول کے رکھ دیا ہے جو کہ اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، پنجاب کے محنت کشوں کی طرح وہ پورے ملک کو یرغمال رکھنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح اژدہا اپنے شکار کا حشر کرتا ہے اسی طرح لوگوں کو ہڑپ کرنے کے لیے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ان کے جیالوں اور ہمدردوں کی موجودگی میں اس قسم کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ جب ایک بھٹو میدان میں اترتا ہے تو تمام اژدہا اور گدہوں کے لیے بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی، رنالہ خرد ٹاؤن کمیٹی اور دیگر جیتنے والے چیئرمین کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چھیننے کے باوجود بھی اچھی کارکردگی دکھائی،بلاول بھٹو زرداری نے انہیںیقین دلایا کہ پنجاب کے جیالے نوازشریف اور ان کے گروہ کی سربراہی والی اژدہا اور گدھ والی بادشاہت کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

جاری کردہ

سریندر ولاسائی

انچارج

میڈیا سیل، بلاول ہاؤس

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s