Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

 چوھدری نثار میں اخلاقی جرات کی کمی ہے اور اس لیے وہ مستعفی نہیں ہوں گے: سینیٹر سعید غنی

Leave a comment

 

 

: اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے وضاحت میں بھی غلط بیانی کی اور جھوٹ ان کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ چوہدری نثار دہشتگردوں کے انجام پر روتے رہے ہیں۔ سوات آپریشن کے حوالے سے ان کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولنا نواز لیگ کی شناخت بن چکی ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا میں سنجیدہ نہیں ہے اور یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آئی ہے کہ چوہدری نثار بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار حکیم اللہ محسود کے بہت بڑے پرستار تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر داخلہ کے کالعدم تنظیموں سے قریبی اور گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اس لئے مستعفی نہیں ہوں گے کیونکہ وہ کالعدم تنظیموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ان میں اخلاقی جرا ¿ت نہیں کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور کالعدم تنظیموں کا آپس میں پرانا رشتہ ہے۔

 

 

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s