Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ ارمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلبا کو خراج عقیدت

Leave a comment

 

کراچی(16دسمبر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور آرمی اسکول سانحہ میں دو سال قبل دہشتگردوں کے ہاتھوں بے رحمی سے شہید کئے گئے141معصوم طلباء اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، سانحہ اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معصوم بچے ہمارے معاشرے کے مستقبل کی امید کی نمائندگی کر رہے تھے لیکن حیوانوں نے ان کو مرجھا کر قوم کی امید کو قتل کردیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ان معصوم بچوں کے والدین کا دکھ اور دردگہرائی سے سمجھ سکتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشتگردی کی اس عفریت کے متاثر ہیں جس نے ان سے ان کی والدہ اور پوری قوم کی امید شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو چھین لیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ان کی پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف کسی اچھے یا برے دہشتگرد کی تفریق کے بغیر بالکل واضح موقف ہے، ایک دہشتگرد، دہشتگرد ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دہشتگردوں کو ان کے حال یا ماضی کا خیال کیے بغیر ختم کرنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے والدین کو سلام پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے دکھ اور درد کو طاقت میں تبدیل کرکے معاشرے کو پشاور اور لاہور میں ’’ شہداء اے پی ایس ٹراما سینٹرز‘‘ دیے ہیں جہاں پر معصوم شہداء کی یاد میں ایک مقدس مقصد کے طور سب سے زیادہ تکالیف والے افراد کا علاج کیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف لڑتی رہے گی اور دہشتگردوں کے موت پر آنسو بہانے والوں اور قوم پر دہشتگرد حملوں کے دوران چھپ جانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s