Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت اسلامی کو کراچی میں یونیورسٹی قائم کرنے کی پیشکش

Leave a comment

 

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت اسلامی کو کراچی میں یونیورسٹی قائم کرنے کی پیشکش

 

کراچی(12دسمبر2016) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کو پیشکش کی ہے کہ وہ کراچی میں بھی اپنی اسلام آباد جیسی یونیورسٹی قائم کریں جہاں طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی تعلیم بھی مہیا کی جاتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے آج کراچی میں فیضان مدینہ میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور نعت مقبولﷺ سننے کی سعادت بھی حاصل کی، اس موقع پر محمد یعقوب عطاری، یوسف عطاری اور یحیٰ عطاری نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو دعوت اسلامی کے رہنماؤں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ ہماری کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے سپر ھائی وے پر زمین کا ایک وسیع ٹکڑا بھی الاٹ کیا جس کو صحرائے مدینہ سے منسوب کیا گیا ہے جہاں مذہبی اور روحانی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ان کی اسلام آباد یونیورسٹی کو سینیٹ اور قومی اسیمبلی سے منضوری دلائی جہاں اس وقت طلباء کو صرف مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی تعلیم بھی دی جاتی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے انہیں تجویز دی کہ وہ کراچی میں بھی اسلام آبد جیسی یونیورسٹی قاْم کریں ، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی کہا کہ وہ علماء سے ملاقات کرکے اس یونیورسٹی کا بنیاد رکھنے میں ان کی مدد کریں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے فیضان مدینہ میں حاجی امین عطاری کی سربراہی میں ہونے والی خصوصی دعا میں شرکت کی اور نعت مقبول ﷺ سننے کی سعادت بھی حاصل کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو، وزیراعلیٰ سندھ کے مذہبی امور کے معاون خصوصی قیوم سومرو بھی شریک تھے،بعد میں فیضان مدینہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عیدمیلادالنبیﷺ کے دن پر مجھے بہت خوشی ہے اور آج میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا، صرف ہمارے مذہب کی تعلیمات کے تحت امن اور آشتی کو پھیلانے پر زور دونگا۔

جاری کردہ
سریندر ولاسائی
انچارج
میڈیا سیل، بلاول ہاؤس

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s