Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

معاشرے کو درپیش دیگر خرابیوں کے ساتھ ساتھ کرپشن کوبھی آمریتی ادوار میں پروان چڑھا کر اس کی سرپرستی کی گئی،بلاول بھٹو زرداری چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی

Leave a comment

 

کراچی( 9دسمبر2016) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانامالیکس کو ملک کے لیے ایک ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ آج انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر پوری قوم کو جمہوری احتساب کے ذریعے کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشرے کو درپیش دیگر خرابیوں کے ساتھ ساتھ کرپشن کوبھی آمریتی ادوار میں پروان چڑہا کر اس کی سرپرستی کی گئی، مقدس گائے والا سنڈروم اور احتسابی ڈھانچے کو صرف سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا ہی کرپشن خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات میں رکاوٹ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل پانامالیکس میں ملوث ہونے اورنوازلیگ کی جانب سے پاناماکیس کی انکوائری کے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کرانے میں ٹال مٹول اختیار کرنے پر پوری قوم کو جاگنا پڑے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے اپنے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو سختی سے سرگرم کرنے کو سراہا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں وہ ہی محکمے غیر سرگرم اور خاموش لگے بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی مقدس گائے کو بھاگنے کا کوئی راستہ دیئے بغیر تمام اداروں سے ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کے لیے جمہوری احتساب متعارف کرانے کے لیے میرے4مطالبات بھی کافی آگے تک جائیں گے۔

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s