Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

کراچی شہر کو ترقی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ادوار میں ملی, استقبالیہ سے نثار احمد کھوڑو کا خطاب

Leave a comment

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور عوام کی خدمت کو ہم عبادت سمجھتے ہیں اور عوام کی عملی خدمت ہی ہمارا شعار ہے۔ انہوں نے یہ بات پی پی پی کے رہنماؤں علی احمد جان، لیاقت آسکانی اور اظہار الحق کی جانب سے مشترکہ طور پر اپنے اعزاز میں مومن آباد چوک اورنگی ٹاؤن میں عظیم الشان استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راشد ربانی، وقار مہدی،ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، ایم پی اے جاوید ناگوری، علی احمد جان، لیاقت آسکانی، اظہار الحق، عابد ستی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جو لوگ کراچی شہر کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے تھے۔ انہوں نے کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا، دنیا کے نمبر ون کہلاوانے والے نام نہاد ناظم نے کراچی کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کیا اور ان کی کارکردگی کا بھانڈہ گورنر سندھ نے پھوڑ دیا ہے کہ اس ناظم نے کراچی کے ساتھ کیا کیا ظلم کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے کیونکہ ملک صوبے اور کراچی شہر کو ترقی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ہی ادوار حکومت میں ہی ملی ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت ترقی کا یہ سفر ہمیشہ جاری رکھے گی اور عوام کے بنیادی حقوق ان کو دے گی۔ پی پی پی کے رہنما راشد ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور باقی جماعتیں صرف گملوں میں اپنی جڑیں رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں۔ ہماری شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی راہ میں اپنی جان نچھاور کر دی ہم جمہوریت آئین اور آئینی اداروں کے محافظ ہیں اور کسی کو جمہوریت کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں ،غازیوں، مجاہدوں اور جیالوں کی پارٹی ہے اور جمہوریت کی راہ میں قربانیوں سے پیپلز پارٹی کی تاریخ بھری پڑی ہے ۔ آمریت کی گودمیں پرورش پانے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی ایسے عوام دشمن عناصر کے خلاف پیپلز پارٹی سیسہ پلائی دیوار ہے اور ہمیشہ رہ گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کراچی کے مسائل کو اہمیت دی ہے پانی کا کے فور کا منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کوششوں سے شروع ہوا ہے جو دو سال میں مکمل ہوگا اور عوام کو 265 ملین گیلن روزانہ پانی مزید دستیاب ہوگا جس سے کراچی میں پانی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔صوبائی حکومت مومن آباد میں 250 بستروں کا شہید بینظیر بھٹو اسپتال تعمیر کررہی ہے جو کہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک اورنج لائن منصوبہ زیر تعمیر ہے جس سے اورنگی ٹاؤن کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کسی حد تک بہتر ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اورنگی ٹاؤن سمیت پورے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے اورنگی ٹاؤن کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے مرحوم آفاق خان شاہد کی خدمات پر بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر فنگشنل لیگ کے اختر ماما،عبدالرحمان اور اے این پی کے شاہ زر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s