Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

صرف ترقیاتی منصوبے شروع کرنا نہیں، بلکہ معیاری کام اور بروقت تکمیل میرا مقصد ہے: مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ

Leave a comment

کراچی(-19 اکتوبر): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف کام شروع کرنا ہی انکا مقصد نہیں ہے بلکہ کام کے معیار اور اسکی بروقت تکمیل بھی ہونی چاہیے۔ وہ آج سپر ہائی وے سے چار کلومیٹر دور دمبہ گھوٹھ میں ایف ڈبلیو او (FWO) پبلک اسکول اور ٹراما سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے صوبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او سپرہائی وے کو اپ گریڈ کرتے ہوئے موٹر وے کی تعمیر بھی کر رہے ہیں اورہم نے انہیں K-IVپروجیکٹ دیا ہے جس پر ایف ڈبلیو او نے چھ سالہ پرانی لاگت کے حساب سے کام شرو ع کر دیا ہے اور یہ پروجیکٹ 4سال کے بجائے 2سال کے ریکارڈ عرصے میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکی جانب سے ایک اچھی اور بڑی اعانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اور ٹراما سینٹر کا انہوں نے اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا ہے اور اس کاکراچی کے دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ثابت ہوگا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سپر ہائی وے پر ٹراما سینٹر کی اشد ضرورت تھی جہاں پر سڑک کے حادثات میں زخمی ہو نے والوں کے علاج معالجے کے لئے مناسب طبی سہولیات موجود نہیں تھی۔ یہ سینٹر جدید ساز و سامان سے آراستہ ہے اور یہاں پر علاقے کے لوگوں بشمول سپر ہائی وے کے نزدیکی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو بھی مکمل صحت کی سہولیات فراہم ہونگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کراچی کی تمام سڑکوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور اہم چورنگیوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے اور کراچی کے لوگوں کوتمام تر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر ہائی وے کی از سر نو تعمیر سے سڑک حا دثات میں بھی نمایا ں کمی آئیگی۔ انہوں نے این ایچ اے پر زور دیا کہ وہ بہتر اور مناسب متبادل راستے تعمیر کریں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عشرت العباد کے ہمرا ہ ٹراما سینٹر اور ماڈل اسکول کا افتتاح کیا اور انہوں نے وہاں پر پودا بھی لگایا ۔ بعد میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایف ڈبلیو او میجرجنرل افضل اور چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کے ہمراہ زیر تعمیر K-IVبلک واٹرسپلائی پروجیکٹ کا فضائی معائنہ بھی کیا۔
ہینڈ آؤٹ

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s