Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

 سولہ اکتوبر کی ریلی میں مزدور بھاری تعداد میں شریک ہو کر شہدائے کارساز اور شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کریں گے: سینیٹر سعید غنی مشیروزیراعلی سندھ برائے محکمہ محنت  

1 Comment

 
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی مشیر محنت سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ریلی محنت کشوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر جو کہ ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم اور دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ وہ آج یہاں پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں پیپلز لیبر بیورو سے ملحقہ ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو 16اکتوبر کی ریلی کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دی ہے۔ مزدوروں کی مراعات وتنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، لاکھوں ملازمین کو بحال کروایااور روزگار کے مواقع فراہم کئے، مزدوروں کی عزت نفس میں اضافہ کیا ہے اور ٹریڈ یونین کی آزادی دی۔ انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کی ریلی پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔مختلف اداروں کے محنت کش ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے۔اجلاس سے سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، خواجہ محمد اعوان، لطیف مغل، اسلم سموں، نور محمد جلبانی، اعجاز بلوچ، دہنی بخش سموں، سعید جدون اور مختلف اداروں کے ٹریڈ یونین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی طور پر محنت کشوں اور تحریک عوام کی پارٹی ہے جس نے پاکستانی تاریخ میں مزدور طبقہ کو اس کے حقوق فراہم کرنے میں پہل کاری کی اور 16اکتوبر کی ریلی میں کراچی کے کونے کونے سے مختلف صنعتوں ،کارخانوں، سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے ہزاروں ملازمین شریک ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اس ملک اور اس کے غریب عوام کے حقوق کی خاطر دی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ اجلاس کے آخر میں ریلی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

One thought on “ سولہ اکتوبر کی ریلی میں مزدور بھاری تعداد میں شریک ہو کر شہدائے کارساز اور شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کریں گے: سینیٹر سعید غنی مشیروزیراعلی سندھ برائے محکمہ محنت  

  1. AL-HAMD HUMAN SERVCES  We assure cooperation and participation in the rally

    From: Pakistan Peoples Party Official To: alhamdpk@ymail.com Sent: Tuesday, October 11, 2016 11:40 AM Subject: [New post]  سولہ اکتوبر کی ریلی میں مزدور بھاری تعداد میں شریک ہو کر شہدائے کارساز اور شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کریں گے: سینیٹر سعید غنی مشیروزیراعلی سندھ برائے محکمہ محنت   #yiv5914910947 a:hover {color:red;}#yiv5914910947 a {text-decoration:none;color:#0088cc;}#yiv5914910947 a.yiv5914910947primaryactionlink:link, #yiv5914910947 a.yiv5914910947primaryactionlink:visited {background-color:#2585B2;color:#fff;}#yiv5914910947 a.yiv5914910947primaryactionlink:hover, #yiv5914910947 a.yiv5914910947primaryactionlink:active {background-color:#11729E;color:#fff;}#yiv5914910947 WordPress.com | PPP Social Media Cell /FAA posted: ” کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی مشیر محنت سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ریلی محنت کشوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر جو کہ ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم اور دہشت گردی ک” | |

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s