Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

بلاول بھٹو:بھٹوز کو سیاست کرنا آتی ہے،تحریر عثمان غازی

Leave a comment

 

بلاول بھٹو۔۔ تُرپ کا پتہ

آج جب بلاول بھٹو نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ سیاست یہ نہیں کہ کرکٹ کی طرح ہِٹ پہ ہِٹ مارتے رہو اور اچانک چھکا لگ جائے اور آپ وزیراعظم بن جاؤ۔۔ ایسا نہیں ہوتا
28برس کا ایک نوجوان اپنی آدھی عمر سے بھی آٹھ سال بڑے لیڈر کو جب یہ کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا تو اس جملے کے پیچھے ذوالفقارعلی بھٹو کی 51سالہ اوربے نظیر بھٹو کی 54سالہ زندگی کا تجربہ بول رہا ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں بھی مشورہ دیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے، اس سے آپ کی پارٹی کی مقبولیت کو مجموعی جبکہ پنجاب میں خاص طور پر فائدہ ہوگامگر بلاول بھٹو کے بقول انہوں نے بھارت کے خلاف اتحاد کےاظہار کے ملکی مفاد کے لیے یہ مشورہ مسترد کرکے پارٹی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی
پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین نے آج اسی طرح لوگوں کے دل جیتے ہیں، جس طرح رائے ونڈ جلسے کے بعد عمران خان نے جیتے تھے اور پھر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اس کامیابی کو گہنا دیا
عمران خان محرم کے بعدوزیراعظم کے احتساب کے مطالبے کے لیے اسلام آباد بندکرنے جارہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے آج کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ نوازشریف محرم کے بعد اپوزیشن کے ٹرمزآف ریفرنس کو قبول کرکے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں گےاور یہ سطور گواہ رہیں کہ ایسا ہی ہوگا
بلاول بھٹو کے مطالبے پر وزیراعظم نےکشمیر کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی اور انہی کے مطالبے پر خود کو احتساب کےلیے پیش بھی کردیں گے جس کے بعد عمران خان کا دھرنا شاید اسی ناکامی سے دوچار ہو، جس کا 2014 کے دھرنے میں وہ سامنا کرچکے ہیں
یہی سیاست ہے اور بھٹوز کو سیاست کرنا آتی ہے

عثمان غازی

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s