Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

میں سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہا جب تک زندگی ہے کام کرتا رہونگا میں جوانوں سے کم نہیں‘ قائم علی شاہ

Leave a comment

21-08-2016-xcm

لاڑکانہ: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ عہدے سے سبکدوشی کے بعد پہلی مرتبہ گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں پر ایم این اے ایاز سومرو کی زیر قیادت کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ قائم علی شاہ نے اپنی بیٹی ایم این اے نفیسہ شاہ کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ایک ہی آدمی کام کرتا رہے دوسروں کو بھی مواقع ملنے چاہئیں۔ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، میں پچاس سال سے پارٹی کارکن رہا ہوں اور ابھی بھی ہوں۔ مجھے اعزاز ہے کہ میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کام کیا ، آج میں اپنے شہید رہنماؤں کو سلام پیش کرنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہا جب تک زندگی ہے کام کرتا رہونگا ،میں جوانوں سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمندر ہے جس میں جو بھی آئے گا سما جائے گا ،پارٹی میں شامل ہونے والے مخالفین کو خوش آمدید کہتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی مخالفین کو ویلکم کرتے تھے لیکن یہ بھی کہتے تھے کہ پارٹی میں نئے آنے والوں کو فی الحال پچھلی کرسیوں پر بیٹھنا ہوگا اور اپنی قابلیت اورکام کر کے آگے آنا ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s