Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح 9 بجے شہرکراچی کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ

Leave a comment

کراچی (06 اگست):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح 9 بجے شہرکراچی کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اور گذشتہ روز سے جاری بارش سے پیدا ہونے والی صورت حا ل کا جائزہ لیتے ہوئے سن سیٹ بولیویارڈ ،عبداللہ ہارون روڈ ،گولڈ مارکیٹ شاہراہ فیصل ، محمود آباد ،اعظم بستی ، کارپوریٹ گیٹ ،نر سری ، طارق روڈ ، جیل چورنگی ،عیسیٰ نگری، لیا قت آباد ، گجر نالہ ، رضویہ چورنگی ، گرومندراور صدر کا دورہ کیا اورلیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور انڈر پاس سے فوری طور پر پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کیے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب ایک ہوٹل میں بیٹھ کر چائے بھی پی اور عوام سے ملا قات کی اور تصاویر بنوائیں اور عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے کہا کہ میں عوام کی شکایت کا ازالہ کرونگا اور کراچی میں امن و امان قائم کرونگا۔ انہوں نے ایم ڈی کے الیکٹرک کو فون کر کے بجلی کی عدم دستیابی سے متعلق شہریوں کی مختلف شکایتیں دور کیں۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ کوئی صوبائی وزیر ، مشیر ، معاون خصوصی بھی موجود نہیں تھا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سیز کے ایڈ منسٹریٹرز ،کمشنرز اور ڈی سیز سے رابطہ کر کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدا یت کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت کی کہ میں تمام متعلقہ افسران کے ساتھ شہر کا دورہ کرو نگا ۔انہوں نے تما م متعلقہ افسران کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام ڈی سیز ،ڈی ایم سیز کے ایڈ منسٹریٹرز اور متعلقہ عملے کو سڑکوں پر موجود ہو نا چاہئے اور کوئی بھی متعلقہ عملہ گھر پر نہ بیٹھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بارش کا پانی کہیں بھی کھڑا نہیں ہونا چاہئے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام متعلقہ افسران نکاسی آب کے لئے مشینری کو استعمال کر کے عوام کو درپیش مشکلات دور کریں ۔ دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اسکوارڈ میں شامل گاڑیوں کو ہوٹر (ہارن) بجانے سے روک دیا تھا تاکہ عوام کسی مشکلات سے دوچار نہ ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ مجھے کراچی کے ہر شہری کا ساتھ چاہئے ،میں کراچی میں موٹرسائیکل پر گھوما ہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سفر کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے 1977کی بھی بارش دیکھی ہے اور میں خود بارش میں دورہ کر نے نکلا ہوں تاکہ ہرفرد اپنے اپنے کام پر جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں ابھی وارم اپ میچ کھیل رہا ہوں جیسے جیسے میری ٹیم میں اضافہ ہوگااتنی ہی کام میں مزید بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ جو کام صحیح طریقے سے نہیں کرے گا وہ میری ٹیم میں شامل نہیں ہو گا ۔ شہر کے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رین کوٹ پہننے سے بھی انکا ر کر دیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں کونسا روز روز بارش ہوتی ہے میں شہر میں جائزہ کے ساتھ ساتھ بارش سے بھی لطف اندوز ہو جاؤں گا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s