Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

عبدالستار ایدھی کی وفات سے انسانی خدمت کا روشن باب بند ہوگیا: سنیٹر سعید غنی

Leave a comment

انسانیت کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر انھیں نوبل پرائز سے نوازا جائے۔ پی پی پی رہنماؤں کا مطالبہ


کراچی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹ میں پارلیمانی لیڈر سنیٹر سعید غنی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، حبیب الدین جنیدی اور نجمی عالم نے بابائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی کی رحلت پر انتہائی دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو نہ صرف ملک و قوم بلکہ پوری دکھی انسانیت کے لیے عالمی المیہ قرار دیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے تھے اور عصر حاضر میں کوئی ان کا ہمسر نہ تھا۔ ایدھی صاحب کی پوری زندگی انسانیت کی خدمت اور رنگ و نسل، زبان اور علاقائیت سے پاک دکھی انسانوں اور ضرورت مندوں کی خدمت ان کا شعار تھا۔ انھوں نے انسانوں سے پیار اور امن کا پیغام دیا اور اس پر عمل کرکے دکھایا۔ وہ نہ صرف انسانوں کے ہمدرد اور غمگسار تھے بلکہ وہ راہ چلتے کسی جانور کو بھی تکلیف میں دیکھ کر تڑپ اٹھتے تھے اور اس کی مدد کیا کرتے تھے ۔ انھون نے کہا کہ ریاستی سطح پر جن فلاحی اداروں اور ایمبولینس سروس کا فقدان ہے اسے ایدھی صاحب نے کافی حد تک پورا کردیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گرچہ ایدھی صاحب کو عالمی سطح پر ان کی انسانیت کے لیے عظیم خدمات کے حوالے سے جانا اور مانا جاتا ہے تاہم اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کم از کم ان کی وفات کے بعد ہی انھیں امن اور انسانی خدمت کے لیے نوبل انعام سے نوازا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح آج پوری قوم ایدھی صاحب کی وفات سے دکھی اور ہر آنکھ اشکبار ہے اسی طرح ہمارے دل بھی بہت دکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی انسانیت کے لیے عظیم خدمات کو وقتی طور پر یاد کرنے کے بجائے سرکاری سطح پر ان کا دن منایا جائے تاکہ نئی نسل کو انسانیت سے پیار اور اس کی خدمت کے جذبے سے روشناس کروایا جائے۔ انھوں نے ایدھی صاحب کی بیوہ، اولادوں اور ان سے محبت کرنے والوں سے دلی اظہار ہمدردی کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرامئے اور ان کی مغفرت کرے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s