Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

Urdu: Complete transcript of Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari’s speech at Bagh (10 May 2016)

Leave a comment

بسم اللہ الرحمن الرحیم ..
نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر..نعرہ رسالت ۔ یا رسول اللہ
نعرہ حیدری۔ یا علی
نعرہ بھٹو۔ جئے بھٹو….
میری بہنوں اور بھائیوں ،، بی بی شہید کہ جیالوں ،، السلام و علیکم،
ہمارا یہ قافلہ آج باغ پہنچ چکا ہے،،
یہ وہ باغ ہے جو 2005 کے زلزلے میں اُجر گایا تھا،،،
اُس اُجرے باغ کو دوبارہ سے باغ بنانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جو کردار رہا،،،
آپ کا اتنی بڑی تعداد میں یہاں موجود ہونا،،،
اس بات کا ثبوت ہے، کے،،،
آپ کو ہم پر اعتماد ہے،،،
میں آپ تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔۔
میرے دوستو،،
کشمیر کے الیکشن قریب ہیں،،،
اور یہ کوئی عام الیکشن نہیں،،،
یہ ایک تاریخی الیکشن ہے،،
یہ الیکشن اس لئے اہم ہے کے،،،
اس الیکشن پر کشمیر کے مستقبل کا دارمدار ہے۔۔۔
اس الیکشن میں اگر ڈھنس، دھاندھلی اور زبردستی سے ن لیگ کامیاب ہو جاتی ہے،، تو،،،
ایسا لگے گا کے کشمیر کی اعوام نے ن لیگ کی کشمیر دشمن اور مودی دوست پولیسی کی حمایت کی ہے۔۔۔
در حقیقت یہ الیکشن ایک رفنڈم ہے،،
اُن طاقتوں کے خلاف،،
جو کشمیر عوام کے مفاد پر،
اپنے ذاتی اور کاروباری مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔۔۔
میرے دوستو،،،
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کو اپنی پارٹی کا نسبل عین سمجھا ہے۔۔۔
ہم نے ہر دور میں ہر فورم پر کشمیر کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے،،،
میں نے پہلے بھی یو این سے سوال کیا تھا اور آج بھی آپ کے درمیان کھڑا ہو کر اپنا وہی سوال دہراتا ہوں کے 67 برس ہو گئے،،،
لیکن آپ ابھی تک اپنی ایک قرارداد پر عمل نہیں کرا سکے،،
اگر ساؤتھ سوڈان اور ایسٹ تیمور کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے،،،
تو پھر کشمیر کی قرارداد پر عمل کیوں نہیں ہوسکتا،،،
کشمیر کی عوام کا بھی تو یہ ہی متعالبہ ہے،، کے،،
کشمیر کی عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار دیا جائے،،
ان کا اور ہمارا ایک ہی مطالبہ اور ایک ہی نعرہ ہے،،
ہمارا نعرہ سب پر بھاری،،،
رائی شماری،،،، رائی شماری
رائی شماری،،،، رائی شماری
یہ الیکشن اس لئے بھی اہم ہے،،، کے،،،
آج بھارت میں وہ شخص برسے اقتدار ہے،،،
جس کے ہاتھ گجرات کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،،
جس کی نگرانی میں تین 3 روز تک مسلمانوں کا قتلِ عام ہوا،،،
جب میں مودی جی کی بات کرتا ہوں تو ہمارے کچھ دوست اس کو ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کے حوالے سے دیکھتے ہیں،،،
میری اُن دوستوں سے عرض ہے کے،،
مودی جی نہ تو راجیوگاندھی ہیں،،
نہ ہی ڈاکٹر منموہن سنگھ،،،
اور نہ ہی واجپائی ہیں۔۔۔
وزیراعظم واجپائی،،، دوستی بس کے Inaugurationکے لےئے لاہور آئے تھے،،
تو پاکستان پیپلز پارٹی نے اُسے ایک اچھا قدم قرار دیا تھا،،،
لیکن مودی تو وہ وزیر اعظم ہے جیسے دنیا کے بہت سے ممالک دہشتگرد سمجھتے تھے،،
اور اُسے ویسا بنانے سے بھی انکاری تھے،،،
اس وزیر اعظم کے منتخب ہونے پر،،،
بھارت کی خارجہ پولیسی اکسپرٹ بھی پریشان تھے،،
کے اب انڈیا کی خارجہ پولیسی کیا ہوگی؟؟؟
ایسے میں ہمارے نادان حکومت یہ بھول کر کے پاکستان کا شمار دنیا کے بڑے ملک میں ہوتا ہے،،،
یہ بھی بھول کر کے پاکستان مسلمان دنیا کا واحد Atomic Powerہے،،،
اُنہیں یہ بھی یاد نہ رہا کے،،،
وہ ایسے ملک کے سربرہ ہیں،،
جس کی جانب پوری اسلامی دنیا قیادت کے لئے وہ اپنے ہائی مورل گرؤنڈز کو چھور کر گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کو سہارا دینے اس کی حلف برداری میں پہنچ گیا،،
دوستو،،،
میاں صاحب،،، تو دوستی میں اتنے آگے بڑھ گئے کے ہندستان میں ہڑیانہ کونفرنس کے کے رہنماؤں کو سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا۔۔۔
ہاں سٹیل کے تاجروں سے ضرور ملاقات کی۔۔۔
اس کے بڑا نقصان تو کسی حکمران نے کشمیر کوز کو نہیں پہنچایا،،،
آپ نے تو مسئلہ کشمیر پر پاکستان مؤقف کو مزاق بنا دیا ہے،،،
آپ نے اپنے ذاتی فنکشن میں اُس شخص کو اُس دن دعوت دی،،
جس دن قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش تھا،،،
آپ نے اُ س کے ہاتھوں سے اپنی سالگرہ کا کیک تو کٹوا لیا،،
لیکن ،، قائد اعظم کو بھلا دیا،،،
اور کچھ نہیں تو میاں صاحب اس دوستی میں یہ تو یاد رکھ لیتے،، کے،
یہ آپ کا وہی دوست ہے،،
جس کے دؤر میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔۔
جس کے دریندے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں،،،
آزاد کشمیر کے نہتے عوام پر گولیاں برسائی جاتی ہیں،،،
لیکن اس پر احتجاج کے بجائے یہ کیسے ممکن ہوا،، کے،،،
آپ کی موجودگی کے باوجود بھی UFFA joint declarationمیں کشمیر کاذکر تک نہیں ہوا،،،
میاں صاحب،،،
یہ کیا ہو رہا ہے کے وزیراعظم پاکستان کی میلو سے RAW کے اجنٹس پکرے جا رہے ہیں،،،
ایک کبوتر سرحد کے پار چلا جاتا ہے تو انڈیا میں شور مچایا جاتا ہے،،
اُسے پاکستان اجنٹ قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب بلوچستان سے RAWکے اجنٹس گرفتار ہوتے ہیں،،،
تو آپ اُنہیں کبوتر سمجھ کر،،، لب سے لے لیتے ہیں،،،
میاں صاحب،،،
آپ نے مودی کے ہاتھوں کو اپنی دوستی کے،،، اتنے صاف دستانے پہنا دئے ہیں،، کے،،
آج گجرات کے مسلمانوں کے قتل کو،،
اسلامی برادری سے سب سے بڑا سول اورڈ دیا جا رہا ہے،،
وہ وہاں جلسوں سے خطاب کر رہا ہے،،
کیونکہ اُس کے پاس، آپ کی دوستی کا سرٹیفکٹ ہے،،
آپ نے تو پاکستان کی خارجہ پولیسی کا حُلیہ ہی بگار دیا ہے،،
آج آپ کی وجہ سے پاکستان کہاں کھڑا ہے،،،
یہ تعلقات ریاست کے ریاست سے تعلقات نہیں،،
آج انڈیا ہمارا دشمن،،
افغانستان ہم سے ناراض،،،
ایران سے ہماری وہ دوستی نہیں،،
ایک عربین سی ہی رہہ گیا ہے،،
میاں صاحب کہیں اُس کے طوفان سے نہ ٹکرا جانا۔۔۔
میرے کشمیر بھائیو،،،
یہ الیکشن آپ کی عزت اور کشمیر کے مستقبل کا سوال ہے،،،
کیا آپ اپنے اچھے مستقبل کے لئے،،
نواز شریف اور مودی کا راستہ روکنے کے لئے میرا ساتھ دوگے،،،
اگر آپ میر اساتھ دوگے۔۔
تو میں یقین دلاتا ہوں کے،۔۔
میں آپ کو منزل تک لے جاؤں گا۔۔۔
اس ملک کو عالمی برادری میں اُس کا کھویا ہوا مقام دلاؤں گا۔۔
مودی کے یار کو ،،، ایک دھکّہ اور دو
مودی کے یار کو ،،، ایک دھکّہ اور دو
دوستو،،،
آپ کو معلوم ہے کے متحدہ ہندوستان میں مسلمان اقلیت میں تھے،،،
اسی اقلیت نے پاکستان بنایا
تاکہ اس ملک میں برابری ہو،،
کوئی اونچ نیچ نہ ہو،،
قانون سب کے لئے برابر ہو،،
لوگوں کو مذہب فرقے یا عقیدے کی بنیاد پر تقسیم نہ کیا جائے،،،
یہ ہی پاکستان بنانے کی بنیاد تھی۔۔
ہمارا دین بھی اقلیتوں کے تحافظ کا واضح حکوم دیتا ہے،،
قائد اعظم نے بھی پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے شہری کا درجہ دیا تھا،،
اُن کی عبادت گاہوں کے تحافظ کا یقین دلایا تھا،،
اور ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کا زامن ہے،،
اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں ایسے قوانین بنائے جس سے Minoritriesکو برابر کی حیثیت اور تحافظ ملا،،،
چاہے وہ Marriage Actہو یا Fored Conversion Actہو،،
لیکن آج ن لیگ کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔۔
ایک اورنج ٹرین منصوبے کی خاطر صرف ایک، دو نہیں پورے پانچ گرجہ گھرو کوگرایا جا رہا ہے،،،
یہ صرف عبادت گاہ ہی نہیں قومی ورثہ بھی ہیں۔۔۔
ایک طرف اورنج ٹرین کے صرف ایک منصوبے پر ایک سو باسٹھ 162عرب خرچ کئے جا رہے ہیں،،
جب کے دوسری طرف پورے کشمیر کا بجٹ صرف اڑسٹھ68 عرب ہے۔۔۔
میں ایسے نا انصاف اور دولت کی غلط بلکہ ظالیمانہ تقسیم سمجھتا ہوں،،
میں آج اس وادِ کشمیر سے پنجاب کی عوام کو بھی یہ بتانا چاہتا ہوں،،
اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے سب سے برے صوبے کی Good Governanceپر بھی بات کر لی جائے،،،
جن کی Propagandaکے لئے چھوٹے میاں صاحب نے عربوں روپے خرچ کئے،،
لیکن، ان کی Good Governanceکا پول ایک چھوٹے گینگ سے مقابلہ میں کھل کر سامنے آگیا،،،
لیکن اب پنجاب چیف منسٹر ہاؤس میں بٹھایا،،،
اصل چھوٹو گینگ کا بھی صفایا کرنا ہوگا،،،
اور اس چھوٹو گینگ کی لوٹ مار کو بھی ختم کرنا ہوگا،،
جس کی پوری توجہ صرف اپنے ذاتی کاروبار پر ہے،،
تختہِ رائیونڈ کی ناکام پولیسی کی وجہ سے آج پاکستان میں غربت برھ رہے ہے،،
مہنگائی عروج پر ہے،،
مزدور پس رہا ہے،،
غریب رو رہا ہے،،، غذب تو یہ ہے کے،،،
چھوٹے میاں صاحب نے نہ صرف ایک سال میں تیس 30عرب روپے سستی روٹی کے نام پر تندور میں جھونک دیا۔۔۔
دانس سکول کے ناکام طرین منصوبو پر زایا کر دیا،،
ان Schemesسے نہ تو غریب عوام تک روٹی پہنچی،،، اور نہ ہی تعلیم عام ہوئی اور نہ ہی روزگار کے دروازے کھولے،، آج طالبِ علم اپنی ڈگریاں جلا رہے ہیں،،،
اور نوجوان بے روزگار ہیں،،
کسان تو آپ کے دور میں رل ہی گیا ہے،،
وہ محنت سے فصل اُگاتے ہے،،
لیکن وہ ہی فصلیں،، آپ انڈیا سے امپورٹ کروا لیتے ہیں،،
کسان احتجاج نہ کریں تو کیا کریں؟؟
لیکن ،، آپ کو تو صرف اپنا کاروبار عزیز ہے،،
میاں صاحب،،،
اوکاڑہ کے کسانوں پر تو رحم کریں،،، آپ ان کے مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے،، ان غریب کسانوں پر،، ان کی خواتین پر ان کے بچوں پر،، یہاں تک کہ سحافیوں پر بھی دہشتگردی کی Casesبنا رہے ہیں۔۔
آج پنجاب کی عوام بھی اصل چھوٹو گینگ سے نجات چہاتے ہیں،،،
کرپشن سے سردار کو،،، ایک دھکہ اور دو،،
کرپشن سے سردار کو،،، ایک دھکہ اور دو،،
میاں صاحب،، آپ اپنے جلسوں میں لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔۔
اگر ملک ترقی کر رہا ہے،، تو وہ ترقی لوگوں کو نظر کیوں نہیں آرہی۔۔
یہ ترقی تو صرف اخباروں اور ٹی وی کے برے برے Advertisementsمیں نظر آرہا ہے،،
اس ترقی سے خوشحال عوام نہیں،،
تختہِ رائیونڈ ہو رہا ہے۔۔
آپ کا ہر فریب کھل کر سامنے آگیا ہے۔۔
میرے دوستو،،،
ان کے دن گنے جا چکے ہیں،،
ان کی حکومت کی کشتی،،
اب لیک ہو کر ہچکولے کھا رہی ہے۔۔۔
میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں،، کے آپ کی مدد اور حمایت رہی تو پاکستان کی عوام کو بہت جلد ان سے چھٹکارا دلاؤں گا،،،
کسی بھی صورت میں نہیں،،
کسی بھی حال میں،،
میں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔۔
ان Circusکے شیروں کا کھیل ختم کر کے رہوں گا،،
کیونکہ میں اُس کا بیٹا ہوں،،
جس کے لئے کہا جاتا ہے،،
’’شیروں کا شکاری۔۔ زرداری‘‘
’’شیروں کا شکاری۔۔ زرداری‘‘
میرے دوستو اور ساتھیو،،،
ہم پاناما لیکس کی صاف اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں،،
میاں صاحب،،
میں نے کوٹلی میں آپ کو صرف آئینہ دکھایا تھا میں نے صرف وہ ہی الفاظ دہرائے تھے جو آپ نے اپنے جلسےِ عام میں ایک منتخب وزیراعظم کے لئے کہے تھے،،
میاں صاحب یہ تو آپ یہ تسلیم کرلیں کے آپ اس وقت غلط تھے،،
یا پھر میرا مطالبہ مان لیں،، اور گھر چلے جائیں۔۔
میاں صاحب میں نے آپ کو صرف مطالبہ ہی یاد کرایا تھا،،
آپ نے اُس کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو2وزیراعظم کے نام ECL میں ڈال دےئے،،
جب ان کے نام ECLمیں نہیں تھے،، تب بھی وہ ملک میں ہی رہے،،،
یہ آپ جیسے وزیراعظم نہیں،،
پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں،،
جو مشکل سے بھاگتے نہیں،،
میاں صاحب،،، پاناما لیکس پر،، آپ کے کیمپ سے آنے والے مختلف بیانات نے آپ کے کیس کو اور الجھا دیا ہے،،
ایک جھوٹ کے بعد دوسرے جھوٹ نے،،
آپ کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے ،،
آپ وزیراعظم ہیں،،
عوام کو جواب دے ہیں،،
Joint Oppostionنے آپ سے چند سوال کئے ہیں،،
مگر آپ نہ تو اسمبلی میں آ رہے ہیں،، اور نہ ہی ان کے جواب دینے کے لئے تیار ہیں،،
یہ قوم آپ سے جواب مانگ رہی ہے،، جواب تو آپ کو دینا ہی ہوگا،،،
پاناما لیکس کی تحقیقات اپنی جگہ لیکن میں NABاور FIAسمیت تمام Agenciesسے سوال کرتا ہوں،،
حکومتی مخالفین کے خلاف،، آپ بہت جلد کاروائی کرتے ہیں،،
لیکن،،
کیوں 500عرب Circular Debtکی paymentپر Auditکرنے سے ڈرتے ہیں،،
کیوں ابھی تک اسحاق ڈار کے Hudebiya Papers Millکے حلفیہ بیان پر تحقیقات کا آغاذ نہیں کیا گیا،،
جس میں اُنہوں نے Money Launderingکو قبول کیا ہے،،
آخر کیوں نندی پور کے Bogusمنصوبے اور قطر ؒ LNG Dealپر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔۔۔
کیا یہ National Accountability Bureauہے؟؟
یا ن لیگ Bureauہے،،
میرے دوستو،،
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو ویسٹ جرمنی کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔۔
میاں صاحب،،
آپ نے اپنی تین 3سال حکومت میں آزاد کشمیر پر صرف Sanctions لگانے کے علاوہ اور کیا کیا ہے،،
کوئی ایک پروجکٹ بتائیں،،، جو وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں شروع کیا ہو،،
کوئی ایک یونیورسٹی،، کوئی ایک ہسپتال بنایا ہو،،
کشمیریو،،
یہ الیکشن آپ کی عزت اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،،،
میاں صاحب،،
آپ نے تو کشمیر اور کشمیروں کے لئے،،
ایک ٹکے کا کام نہیں کیا،،
تو پھر میں آپ کو مودی کا یار نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟؟
مودی کے یار کو ایک دھکہ اور دو
کرپشن کے سردار کو ایک دھکہ اور دو
چور چوکیدار کو ایک دھکہ اور دو
گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکہ اور دو
میرے ہاتھو ں مےِ، شہید کی کمان ہے اور آپ اس کے تیر ہو
آئیں،، ہم دشمن پر مل کر تیر چلائیں
ہمارا نشان تیر کا نشان
بہادروں کا نشان تیر کا نشان
وطن پرستوں کا نشان تیر کا نشان
آزادی کا نشان تیر کا نشان
طلبہ کا نشان تیر کا نشان
کسانوں کا نشان تیر کا نشان
مزدوروں کا نشان تیر کا نشان
خواتین کا نشان تیر کا نشان
ترقی کا نشان تیر کا نشان
کشمیریوں کا نشان تیر کا نشان
جیت کا نشان تیر کا نشان
یا اللہ یا رسول
بینظیر بے قصور

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s