Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

اگر ڈکٹیٹر مشرف کو انتہائی سنگین کیسز میں رلیف دے کر ملک سے فرار کروایا گیا توحکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہے گا، بلاول بھٹو

Leave a comment

کراچی(17مارچ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف متعدد کیسز عدالتوں میں موجود ہیں، وہ میری والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد ہیں جس میں وہ عدالت کے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،مشرف پر غداری کیس بھی عدالت میں ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ یہ کہا جارہا ہے کہ یہ کیس بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس کیس میں بھی وہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں، یاد رہے کہ عدالت نے انہیں 31مارچ کو اس کیس میں طلب کیا ہے اگر مشرف کو اس طرح ملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے اور قانون کے تقاضے بھی ادھورے رہ جائیں گے ، اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس سے قبل نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں بھی پرویز مشرف کو بغیر کسی پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش ہوئے بغیرہی بری کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو عدالتوں سے کبھی انصاف نہیں ملا،یہاں تک کہ ایک متنازع فیصلے کے تحت جہاں ججوں کی رائے تقسیم ہونے کے باوجود بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دی گئی اور وہ کیس آج بھی ایک ایسا کیس ہے جسے عدالتیں بطور مثال تسلیم نہیں کرتیں لیکن ایک ڈکٹیٹر پر درج سنگین کیسوں کے باوجود حکومت ای سی ایل کیس کا فیصلہ عدالت سے لینا چاہ رہی تھی اوراس طرح جنرل پرویز مشرف کو ملک سے فرار ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، ،چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تماشا بھی پہلی بار دیکھا گیا کہ اٹارنی جنرل عدالت سے کہہ رہا ہے کہ آپ فیصلہ کریں جبکہ عدالت حکومت کو فیصلہ کرنے کا کہہ رہی تھی جبکہ یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ اس ضمن میں فیصلہ کرتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اس طرح ڈکٹیٹر مشرف کو انتہائی سنگین کیسز میں رلیف دے کر ملک سے فرار کروایا گیا توحکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s