Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

‏چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ’’ہندو میریج بل‘‘ منظور کرنے پرسندہ اسمبلی ممبران کو خراج تحسین، تمام ہندو برادری کو مبارکباد۔

Leave a comment

کراچی(15فروری) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سندھ اسیمبلی کی جانب سے اقلیت ہندوبرادری کی شادیوں کے متعلق قانونسازی کے حوالے سے ’’ہندو میریج بل‘‘ منظور کرنے پرسندہ اسیمبلی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے، سندہ اسیمبلی پاکستان کی پہلی اسیمبلی ہے جس نے ہندو برادری کی شادیوں کے متعلق قانونسازی کا بل منظور کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ، اس کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے تحت پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ اسیمبلی سے یہ بل منظور کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کی اقلیتی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور برابری کے بنیاد پر شہری حقوق میسر کرسکتی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے وجود کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی نے ہندو برادری کے اس بنیادی مسئلے کو حل کرکے انہیں ملک کے تمام شہریوں کے برابر قانونسازی کا حق میسر کیا ہے کیونکہ شادی کی رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں بسنے والی اقلیت ہندو برادری متعدد حوالوں سے مسائل سے دوچار رہتی تھی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s