Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

کوٹلی میں پی پی کارکنوں پر حملہ نواز لیگی ضیاء کی باقیات نے کیا ہے۔پی پی پی اراکین صوبائی اسمبلی

Leave a comment

کراچی۔ کوٹلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نہتے کارکنوں پر ن لیگ کے مسلح غنڈوں کا حملہ نواز لیگ کی اعلی قیادت سے لے کر نچلی سطح تک آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ اس طرح سے سرعام غنڈہ گردی تو کسی بھی جمہوری دور حکومت میں دیکھنے کو نہیں ملی لیکن جمہوریت کے دعویداروں نے آج پرامن اور نہتے کارکنوں پر دھاوا بول کر نواز شریف کے اس اعلان کو ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈکٹیٹر وضیاء الحق کے ادھورے مشن کو پایہء تکمیل کو پہنچائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی ،ساجد جوکھیو اور ڈاکٹر ستار راجپرنے ان خیالات کا اظہار پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر بلاوجہ حملہ نہیں کیا بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ نواز لیگ کو عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید برداشت نہیں ہوری لہذا اس طرح حملہ کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین آف علی زرداری نے انتقام کی سیاست کو دفن کردیا تھا لیکن نواز لیگ نے اسے قبر سے نکال کر دوبارہ کھڑا کردیا ہے لیکن اس انتقامی سیاست کے اعادہ کے اثرات ملکی سیاست پر انتہائی برے مرتب ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور قربانیوں کی جو مثال پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص اعلی قیادت نے قائم کی پوری دنیا اس کی گواہ ہے جبکہ آمرانہ طرز حکومت پر نواز لیگ کو ملک میں اور عالمی سطح پر جس شرمندگی کا سامنا ہے اس کے بعد نواز لیگ سے کسی خیر کی امید رکھنا بیکارہے۔انھوں نے نواز لیگ کے اشتعالی عناصر کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تشدد کا راستہ نہ اپنائیں وگرنہ عوام ان کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کوٹلی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے دہشتگردوں کے ہاتھوں پی پی پی کے دو کارکنوں کے قتل کے خلاف کل بروز اتوار کو چار بجے مسلم لیگ ن کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کرے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s