Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وزیر اعلیٰ سندھ نے نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں شہباز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا اور شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔

Leave a comment

 

 

 

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ نے نے  کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں شہباز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا اور شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔
کراچی (26-12-2015): وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں 24ویں پیرنٹس ڈے میں شرکت کی اور کالج کے لیے 50ملین روپوں کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے آج لاڑکانہ میں بہت مصروف دن گذارا۔ وہ آج صبح ہی خیرپور سے کیڈیٹ کالج لاڑکانہ پہنچے جہاں انہوں نے پیرنٹس ڈے کے پروگرام کی صدارت کی۔ جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں شہباز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ہوسٹل 61.2 ملین روپوں سے تعمیر کیا جائے گا اور اس کا کام 2016 دسمبر میں مکمل ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیڈٹ کالج میں شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پیرنٹس ڈے کی تقریب پر پریڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقعے پر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو ، پرنسپل کیڈیٹ کالج بھی موجود ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیر تعلیم نثار احمد کھڑو کے ساتھ گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر تعلیم نثار احمد کھڑو نے چانڈکا میڈیکل کالج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایڈوٹوریم میں پی پی پی یوتھ وینگ کی جانب سے منعقد ہ سیمینار ‘ قیادت بینظیر اور شہادت بینظیر’ میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال جیئے بھٹو کے فلک شگاف نعروں سے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی بنائی جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پی پی پی یوتھ بنائی۔ انہوں نے تقریب میں موجود نوجوانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان ہی پیپلز پارٹی کے وارث اور ملک کا مستقبل ہیں۔
ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کیس : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کیس ملٹری کورٹ کو بھیج رہی ہے، اور اب یہ ذمہ داری وفاقی وزارت داخلہ کی ہے کہ وہ اس کیس کو ملٹری کورٹ بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن جے یو آئی – ایف کے مولاناراشد محمودسومرو کی طرف سے دھرنا دینا اور ہمارے قافلوں کو روکنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔اور لگتا ہے کہ مولاناراشد محمودسومرو کسی اور کا ایجینڈا پورا کرنے کیلئے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام کو خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل سیاست نہیں بلکہ غیر سیاسی عمل ہے اور یہ سیاسی لوگوں کو یہ سب زیب نہیں دیتا۔
ہینڈ آؤٹ (رشید چنا )……

Advertisements

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s