Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد ۔

Leave a comment

کراچی (24 ۔ دسمبر ): وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جوپی پی پی سندھ کے صدر بھی ہیں نے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت عیسائی برادری کے اس خوشی میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق دے رکھے ہیں اور وہ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق اپنی عبادات کرنے اور مذہبی تہوار و خوشی منانے میں بالکل آزاد ہیں، یہاں ان کے مذہبی جذبات اور احساسات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں تحفظ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ اور صوبہ سندھ کے عوام ان کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں جبکہ حکومت نے اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبہ سندھ میں اقلیتی امور کی علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے اور اقلیتی عوام کی بہبود کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے عیسائی برادری کے لئے اپنی نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی و تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں،جس پر ہمیں فخر حاصل ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s