Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام۔

Leave a comment

کراچی (24 ۔ دسمبر ): وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقعے پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ آزاد مسلم ریاست حاصل کرنے کیلئے تحریک آزادی چلائی،اپنی انتھک محنت،ولولہ انگیز اور کرشمہ ساز قیادت کی بدولت کامیابی حاصل کی۔جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت پاکستان وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل پاکستان کے مضبوط مستقبل کیلئے قائداعظم محمد علی جناح نے ایسے اصول چھوڑے ہیں کہ جن پر کاربند رہ کرپاکستان کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کی وجہ سے آج ہمارے ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے،جن سے نبرد آز ما ہونے کیلئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار اور ملک و قوم کے مفادات کے مطابق کام کر ر ہے ہیں اور کرتے رہیں گے اور اپنے قائدین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب ملکر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے زرین اصولوں اتحاد، تنظیم، یقین محکم پر کاربند رہ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے والے سفر کو مزید موئثر بنائیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s