Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

نه صرف سندھ بلکہ پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری

Leave a comment

 

 

 نه صرف سندھ بلکہ پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری 

 

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نه صرف سندھ  بلکہ پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے، پورے ملک میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط کریں گے ، جاگیرداروں سرمائے داروں اور وڈیروں سے غریبوں مزدوروں اور کسانوں کے حقوق ان کو واپس دلائیں گے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی قوتوں اور فریقین کے لیے میدان کھلا ہے تا کہ نچلی سطح تک لوگوں کی خدمت کے لیے حقیقی نمائندگان کا انتخاب ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار بلاول ہاؤس میں ضلع حیدرآباد، سٹی حیدرآباد اور ٹنڈو الہیار ضلع کے پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم این اے فریال تالپور،سینئر وزیر نثار کھڑو ، جام خان شورو، جمیل سومرو اور دیگر بھی موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں اور ان کے کارندے ٹکراؤ والی صورتحال پیدا کرکے اس الیکشن کو ہائے جیک کرنے کی کوشش کریں لیکن امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ ایسی حرکتوں اور عوام پر پریشر ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنا نے کے لیے الرٹ رہے گی، بلاول بھٹو زرداری نے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیئے ایسے انتظامات کی جائیں کہ عوام اپنے حق راء دہی کا آزادانہ استعمال کر سکیں۔  اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقے کی سیاسی صورتحال پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع سے پیپلزپارٹی کے امیدوار بڑی اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ جب بھی ملک کے عوام کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے غیر جانبدار اور آزاد موقعہ ملا ہے تو انہوں نے پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیا ہے۔

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s