Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بلوچستان میں احساس محرومی ختم کر نے کے لئے خصوصی اقدامات کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر ممکن بنائیں :بلاول بھٹو زرداری 

Leave a comment

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی و بلوچستان حکومتوں پر زور دیا ہے کہ بلوچستان صوبہ میں احساس محرومی کو ختم کرکے وہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کردیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بلاول ہاؤس میں گوادر سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اعجاز بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا، اعجاز بلوچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا کہ گذشتہ تین ماہ سے گوادر کے مکین پینے کے پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں ، مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہرے کرنے کے باوجود انتظامیہ خاموش ہے، انہوں نے یہ بھی شکایت کی کہ گوادر میں سوئی گیس کا پلانٹ نصب کیا گیا ہے لیکن صرف چند مخصوص لوگوں کو ہی گیس کی سہولیت دی گئی ہے باقی غریب اور مقامی ماہیگیر گیس کی سہولیت سے ابھی بھی محروم ہیں، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبے میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے اس طرح کی ناانصافی اور جانبداری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور پارٹی اس عمل پر خاموش نہیں بیٹھے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 1988میں وزارت عظمیٰ کے دوران شہید محترمہ بینظیربھٹو نے گوادر کے قریب اکراکور ڈیم بنانے کا حکم دیا تھا اور پھر 1995میں شہید محترمہ بینظیربھٹو کی وزارت عظمیٰ میں گوادر کے باشندوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے وہ ڈیم مکمل کیا گیا،، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں پر زور دیا ہے کہ گوادر میں کسی انسانی سانحہ رونما ہونے سے بچنے کے لیے پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ دی جائے کیونکہ 18ویں ترمیم کے تحت مقامی لوگوں کو اپنے وسائل پر مالکی حاصل ہے، ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعجاز بلوچ کو یقین دلایا کہ وہ جلد بلوچستان کے کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s