Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نےآج لیاری کے شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ

Leave a comment

 

 

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے آج  لیاری کے شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور کالج کی بہتری کے لئے مزید سہولیات اور کالج کی مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیاری کو مزید خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے ویژن کے تحت لیاری میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج قائم کیا گیا ہے جبکہ دودہائی قبل شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خود لیاری جنرل اسپتال کی منظوری دی تھی ۔آصفہ بھٹو کالج کے طلباوطالبات کے ساتھ گھل مل گئی اور ان سے انکے مسائل معلوم کئے ۔ اس موقع پر طلباو طالبات نے آصفہ بھٹو کواپنے درمیان دیکھ کر انتہائی خوشی کااظہار کیا اور آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفیاں بھی لی ۔آصفہ بھٹو نے خوشی کااظہار کیا کہ کالج کے قائم ہونے کے چار سالوں کے اندر کالج نے اے کیٹیگری کے طور پر مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کااظہار کیا کہ کچھ مہینوں کے اندر کالج کے پہلے بیچ کے 100طلباوطالبات گریجویشن مکمل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جا کر صحت کی سہولیات سے محروم غریب لوگوں کی خدمت کرینگے۔ آصفہ بھٹو نے کالج کے طلباوطالبات اور انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ کالج کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ سندھ اور صحت کے صوبائی وزیر سے بات کرینگی۔

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s