Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

مارگ سیگل کے بیان کے بعد جنرل پرویز مشرف شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اراکین صوبائی اسمبلی

Leave a comment

07-10-15
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سید فصیح احمد شاہ،غلام قادر چانڈیو اور بہادر خان ڈاہری نے کہا ہے کہ مارگ سیگل کے بیان کے بعد جنرل پرویز مشرف شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور گھبراہٹ میں بے سروپا بیانات دے رہے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی عوام ان بیانات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام باشعور ہیں اور مشرف خواہ کچھ کہے، کروڑوں جیالوں سمیت ملک کے کروڑوں باشعور عوام جانتے ہیں کہ ڈکٹیٹر مشرف کے ہاتھ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف اپنے آپ کو بچانے کے لئے بیت اللہ محسود کا نام لے رہے ہیں پاکستان کی عدلیہ پر اعتماد ہے کہ وہ کم از کم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے سرپرست اعلیٰ مشرف کو اس کے انجام تک ضرور پہنچائے گی۔پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہے عدلیہ سے بھی ماضی میں غلطی ہوئی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا جس کا برملا اعتراف بھی کیا گیا لہذااب امید ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خون سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اور انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل چاہئے کتنا ہی چالاک اور بااثر کیوں نہ ہو قدرت اسے انجام تک ضرور پہنچاتی ہے اور مشرف بھی ضرور اپنے انجام کو پہنچے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s