Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادی کی نیپرا کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے پانی اور بجلی کی وفاقی وزارت کی ناقص کارکردگی پر تنقید

Leave a comment

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے پانی اور بجلی کی وفاقی وزارت کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ نندیپور پاور پروجیکٹ اور قائداعظم سولر پارک منصوبوں کے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یہ منصوبے حکومت پر بوجھ بن گئے ہیں، نیپرا کی سالانہ رپورٹ نے موجودہ ذمیداران کی نااہلیت اور بدانتظامی کے پول کھول دیے ہیں اور ساتھ ساتھ 2013کے الیکشن میں عوام سے کیے گئے واعدوں کی پاسداری میں وفاقی حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کردیا ہے۔
نیپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پانی اور بجلی کی وزارت نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں جنکوز کی پیداوار میں کمی کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں ڈسکوز کی کرپشن کو نظر میں رکھا جو کہ صارفین کواوور بلنگ کے توسط سے لوٹ کر اپنی بدانتظامی کا خمیازہ پورا کر رہی ہیں، کیونکہ چکاس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 70فیصد میٹرز ناقص ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیامینٹرین کی جانب سے ایوان میں اس حوالے سے تحریک التوا جمع کروانے کو سرہاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے مزید کہا کہ مسلسل تین سالوں سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ بجلی اور پانی کے مملکتی وزیر مختلف صوبوں کے عوام پر ’’ چور‘‘ کا الزام لگاتا آرہا ہے، کیا اب وزیر موصوف مہربانی کرکے بتائیں کہ اصل چور کون ہے؟ پانی اور بجلی وزارت ایوان کو اعتماد میں لیے بغیر زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے نیپرا سے وضاحت مانگ رہی ہے یہ بات مضحکہ خیز ہے جبکہ حقیقت میں پانی اور بجلی کی وزارت کو اس سلسلے میں عوام کے سامنے اپنی وضاحت پیش کرنی چاہیے تھی،کیا پانی اور بجلی وزارت یہ بتائیں گی کہ تیل کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود بجلی کے نرخ صارفین کی برداشت سے باہر کیوں ہیں؟ کیا وزارت یہ بتائیں گی کہ بجلی کمپنیاں ناقص میٹرز کے ذریعے صارفین سے زائد وصولی کرکے اپنی نا اہلیت اور لائین لاسز کو کیوں چھپا رہی ہیں؟ کیا وزارت عوام کو یہ معلومات فراہم کرے گی کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں جنکوز کم پیداوار کیوں دے رہی ہیں؟ وفاقی حکومت نندیپور سمیت دیگر مختلف پاور کمپنیاں بند کرنے پر کیوں زور دے رہی ہے؟
بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ پانی اور بجلی وزارت زائد وصولیوں کے مد میں صارفین کو معاوضہ ادا کرے اورقوم کے سامنے ایمانداری سے بجلی سیکٹر کی ناکامیوں کی حقیقی تصویر دکھائے۔ 

Author: PPP Social Media Cell /FAA

Official Social Media Cell of Pakistan Peoples Party

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s