Pakistan Peoples Party Official

News, updates, events, photographs and other information

عدالت میں جانے والوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی درخواستوں کو واپس لیں تاکہ بلدیاتی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوسکیں۔ تاج حیدر

Leave a comment

29-09-15
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے اپنے ایک بیان میں بلدیاتی حلقہ بندیوں اور دیہی و شہری علاقوں میں ردوبدل کے لئے عدالت عالیہ میں جانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں کو واپس لیں تاکہ بلدیاتی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوسکیں۔پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بلدیاتی قانون کی دفعہ 8کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں کو حکومت سندھ کافی عرصہ قبل متعین کرچکی ہے۔ اس وقت جبکہ حلقہ وار کاغذات نامزدگی جمع کئے جاچکے ہیں۔ پہلے مرحلے کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوچکی ہے اور انتخابی نشانات دیئے جارہے ہیں ، نئے سرے سے حلقہ بندیاں دیہی اور شہری علاقوں میں ردوبدل بلدیاتی انتخابات کو ایک بار پھر التوا کا شکار کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو سمجھنے والے ہر شخص پر یہ بات عیاں ہے کہ اس ضمن میں معززعدالت عالیہ کی ہدایات ناقابل عمل ہیں اور اس کے لئے پورے انتخابی عمل کو ازسر نو شروع کرنا ہوگا۔ سینیٹرتاج حیدر نے یاد دلایا کہ پچھلی بار بھی جب انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا تھا اور شہری علاقوں کی حلقہ بندیوں پر سندھ کی دونوں بڑی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوچکا تھا متحدہ قومی موومنٹ عدالت میں چلی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ کے ماورائے آئین فیصلے کے مطابق حلقہ بندی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے سپرد کردی گئی اور سندھ اسمبلی اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قانون میں ماورائے آئین ترامیم کرنے پر مجبور ہوئی لیکن اس تمام کاروائی کے باعث بلدیاتی انتخابات دو سال موخر ہوگئے۔ موجودہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے کی ہیں۔ ان حلقہ بندیوں پر پاکستان پیپلزپارٹی کو سخت تحفظات ہیں ہم انہیں ہمیشہ کی طرح پارٹی کے خلاف کی جانے والی قبل از انتخابات دھاندلی تصور کرتے ہیں لیکن انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی تاخیر کے روادار نہیں ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، اہم بات یہ ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ محترم سندھ ہائی کورٹ کا شہری و دیہی علاقوں میں رد و بدل اور نئے انتخابی حلقے بنانے کا فیصلہ شیڈول کے اعلان اور انتخابی نشان مل جانے کے بعد ایک دفعہ پھر بلدیاتی انتخابات کو نکتہ آغاز پر لے جائیگا۔ جس سے بچنے کی فی الوقت یہی صورت نظرآتی ہے کہ وہ جماعت یا افراد جو عدالتوں میں گئے ہیں اپنی درخواستوں کو واپس لیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s